اعظم ورسک میں فتنہ الخوارج نے معصوم شہریوں پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کر دیا بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد شدید زخمی
فتنہ الخوارج کی جانب سے اس واقعے کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جوڑنے کی کوشش
میران شاہ اور وانا میں عام افراد پر حملوں کے بعد فتنہ الخوارج نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں عام عوام کے گھروں پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق ، خوارج نے ایک شہری کے گھر کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
فتنہ الخوارج جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا جا سکے اور بعد ازاں اسی واقعے کو بنیاد بنا پاکستان سیکیورٹی فورسز کے خلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا سکے۔
حملے کے فوراً بعد شر پسند عناصر نے اس واقعے کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جوڑنے کی کوشش شروع کر دی، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
علاقہ مکینوں اور عینی شاہدین کے مطابق یہ حملہ خوارج نے کیا جس کا مقصد جان بوجھ کر سویلینز کو ٹارگٹ کر کے ریاست اور عوام کے درمیان بداعتمادی اور انتشار پیدا کرنا ہے۔
فتنہ الخوارج اس سے قبل بھی اسی طرح کے جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈا کے ذریعے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور سوشل میڈیا پراپیگنڈہ سے ہوشیار رہیں۔