تین دن میں 42 ایرانی بحری جہاز تباہ کیے،ٹرمپ کا دعویٰ

تین دن میں 42 ایرانی بحری جہاز تباہ کیے،ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے تین دن کے دوران ایران کے 42 بحری جہاز تباہ کر دیے ہیں اور آئندہ بھی ایران کو مزید شدت کے ساتھ نشانہ بنا ئیں گے۔

امریکی صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں میں اہم عسکری کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی بحری طاقت، فضائی صلاحیت اور مواصلاتی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا فی الحال ایران میں زمینی فوج تعینات نہیں کر رہا ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا کہ ایران طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا تھا اور مبینہ طور پر ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے پر غلبہ حاصل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا تھا جس کی وجہ سے امریکہ نے سخت اقدامات کیےامریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایک ہی دن میں ایرانی بحریہ کے بتیالیس جہازوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایران کی فوجی صلاحیت کئی دہائیوں تک کمزور ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *