امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی، علی لاریجانی

امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی، علی لاریجانی

ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اگر خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے ایران کے خلاف استعمال کیے گئے تو تہران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہوگا۔

ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ ایران کا خطے کے ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے اور تہران ہمیشہ علاقائی امن کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو یہ سمجھنا چاہیے کہ امریکہ اب ان کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتا، اس لیے علاقائی استحکام کے لیے آزادانہ فیصلے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات خطے میں مزید کشیدگی پیدا کر رہے ہیں اور طاقت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حالیہ حملوں کے باوجود ایران کی قیادت اپنے مؤقف پر قائم ہے اور ایرانی قوم دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہے۔

یہ بھی پڑھیں :تین دن میں 42 ایرانی بحری جہاز تباہ کیے،ٹرمپ کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جارحانہ پالیسیوں کے باوجود ایران کی سیاسی اور عسکری قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ امریکی قیادت کی جانب سے ایران کی اعلیٰ قیادت اور بڑی تعداد میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جسے ایران کسی صورت نظرانداز نہیں کرے گا اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ ایران نے اس آبی گزرگاہ کو بند نہیں کیا تاہم جنگی صورتحال کے باعث خطے میں نقل و حرکت اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کسی نے جارحیت کی تو سخت جواب دیا جائے گا اور امریکہ کو ا پنے اقدامات کے نتائج بھگتنا پڑ یں گے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *