نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے دُنیا کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا، شاہد ہی اب کوئی اسے توڑ پائے!

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے دُنیا کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا، شاہد ہی اب کوئی اسے توڑ پائے!

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے ایک منفرد اور یادگار ریکارڈ قائم کیا جس نے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا۔

میچ کے دوران بریٹ رینڈل نے انتہائی جارحانہ اور درست لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کی جس کے باعث مخالف ٹیم کے بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے۔ ان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بلے باز مکمل طور پر بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ابھی ٹورنامنٹ میں ہیں، ہم نے اپنا میچ جیتنا ہے، دیکھ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپنے میچز ہارے، شاہین آفریدی

بریٹ رینڈل نے اس میچ میں مجموعی طور پر 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیرئیر کی اب تک کی بہترین بولنگ کارکردگی قرار دی جارہی ہے۔ ان کی اس شاندار کارکردگی نے نہ صرف میچ کا رخ بدل دیا بلکہ انہیں شائقین اور ماہرین کرکٹ کی بھرپور داد بھی دلائی۔

یہ تاریخی کارنامہ انہوں نے ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں انجام دیا جہاں ان کی بولنگ نے مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر تہس نہس کردیا۔ صرف چند گیندوں میں لگاتار وکٹیں گرنے سے میدان میں موجود تماشائی بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

ماہرین کرکٹ کے مطابق کسی بھی سطح کی کرکٹ میں اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ وکٹیں حاصل کرنا غیر معمولی صلاحیت اور دباؤ میں بہترین کارکردگی کی علامت ہے۔ بریٹ رینڈل کی اس کارکردگی کو آنے والے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری، نیوزی لینڈ نے ونڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اس قسم کی بولنگ بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے اور بریٹ رینڈل نے ثابت کردیا کہ محنت، مہارت اور درست حکمت عملی کے ذریعے کسی بھی میچ کا نقشہ بدلنا ممکن ہے۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق بریٹ رینڈل کی اس شاندار کارکردگی نے نہ صرف ان کے کیرئیر کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے بلکہ نوجوان بولرز کے لیے بھی ایک مثال قائم کردی ہے کہ مسلسل محنت اور بہترین کارکردگی کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی جاسکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *