نیا ایرانی سپریم لیڈر ہماری منظوری کے بغیر زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

نیا ایرانی سپریم لیڈر ہماری منظوری کے بغیر زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا ایرانی سپریم لیڈر امریکی منظوری کے بغیر زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہ سکے گا اور اس کی سیاسی بقا امریکی پالیسی سے مشروط ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ مستقبل میں ایران کو دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے کا موقع ملےامریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران مبینہ طور پر مشرق وسطیٰ کے خطے پر اثر و رسوخ بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

 انہوں نے کہا تہران کے پاس موجود یورینیم ذخائر کو ضبط کرنے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز زیر غور ہیں، تاہم انہوں نے کسی مخصوص حکمت عملی کی تفصیل فراہم نہیں کی

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا

دوسری جانب ایران میں سپریم لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر بھی سیاسی اور عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جانشین پر اتفاق ہو گیا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان ابھی مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے کیا جائے گا۔

معروف ایرانی عالم دین آیت اللہ احمد علم الہدیٰ نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔ اسی طرح مجلس خبرگان کے رکن میر باقری کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ارکان کی اکثریت نے نئے رہبر اعلیٰ کے حق میں ووٹ دیا ہے، تاہم سرکاری سطح پر حتمی اعلان باقی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران میں قیادت کی تبدیلی خطے کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر امریکہ اور ایران کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی کے تناظر میں یہ معاملہ مزید حساس بن سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *