سعودی عرب دوبئی قطر ودیگر ممالک جانیوالی پروازوں سے متعلق اہم خبر

سعودی عرب دوبئی قطر ودیگر ممالک جانیوالی پروازوں سے متعلق اہم خبر

مشرق وسطی کی فضائی خدمات میں بہتری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم پاکستان کے لیے متعدد پروازیں منسوخ رہیں۔ پاکستان کے لیے 76پرواز منسوخ جبکہ 63 پروازیں فعال کردی گئیں۔

نو دن کے دوران خطے میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 34 ہزار 420 تک پہنچ گئی، جن میں 1500 سے زائد پروازیں پاکستان کے لیے بھی متاثر ہوئیں۔

کراچی اور لاہور سے دبئی، شارجہ، ابوظبی اور دوحہ کی 21، 21 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد سے 11، پشاور سے 13، فیصل آباد سے 3 اور سیالکوٹ سے 7 پروازیں متاثر ہوئیں۔ تاہم، کراچی سے 13، لاہور سے 12 اور اسلام آباد سے 16 پروازیں معمول کے مطابق روانہ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عرب ممالک سے حملہ ہوا تو محلات کو نشانہ بنائیں گے ،ایران کا انتباہ

ملتان سے 10، سیالکوٹ سے 5 اور کوئٹہ سے 4 پروازیں ممکنہ طور پر آپریٹ کی جائیں گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دبئی، ابوظبی اور شارجہ سے تقریباً 600 پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ دوحہ ائرپورٹ سے آج محدود پروازوں کے ساتھ امدادی آپریشن بھی شروع کیا جائے گا۔

فضائی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں پروازوں کی بحالی اور معمول کے مطابق آپریشن کی توقع ہے، تاکہ مسافر بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کر سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *