سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی،خریداروں کیلئے اچھی خبر

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی،خریداروں کیلئے اچھی خبر

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد خریداروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 5 ہزار 573 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم آج کون سے اہم فیصلے کریں گے،قوم کی نظریں اسلام آباد پر لگ گئیں

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 37 روپے کم ہونے کے بعد 8 ہزار 894 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 65 ڈالر کم ہو کر 5 ہزار 106 ڈالر پر آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست مرتب ہوتے ہیں جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *