ترکیہ ایران جنگ سے دور رہنا چاہتا ہے، کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے: صدر طیب اردوان

ترکیہ ایران جنگ سے دور رہنا چاہتا ہے، کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے: صدر طیب اردوان

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد اپنے ملک کو ایران کی جنگ سے دور رکھنا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ نہیں چاہتا کہ کسی ایک شہری کو بھی نقصان پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی خواہش ہے کہ معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جائے۔

صدر طیب اردوان نے بتایا کہ ترکیہ ایف 16 طیاروں کے ذریعے اپنی فضائی حدود کی نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا موقف واضح ہے اور مزید خونریزی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے ترکیہ پہلے دن سے سفارتی کوششوں میں مصروف ہے اور تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد امریکا اور اسرائیل کے درمیان دراڑ پڑگئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *