کفایت شعاری مہم: پنجاب حکومت کا ‘نگہبان دسترخوان’ اور سرکاری افطار پوائنٹس بند کرنے کا فیصلہ

کفایت شعاری مہم: پنجاب حکومت کا ‘نگہبان دسترخوان’ اور سرکاری افطار پوائنٹس بند کرنے کا فیصلہ

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے عالمی اور مقامی معاشی اثرات کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے سرکاری اخراجات میں بڑی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بڑھتے ہوئے مالیاتی دباؤ اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کفایت شعاری پالیسی کے تحت ‘نگہبان دسترخوان’ اور صوبے بھر میں لگائے جانے والے سرکاری افطار پوائنٹس کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی بجٹ پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم مستحق افراد کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ حکومت مستحق افراد کی مدد کے لیے اب براہِ راست امداد یا دیگر متبادل طریقوں پر غور کر رہی ہے تاکہ سرکاری مشینری کے اخراجات کم کیے جا سکیں۔

رمضان المبارک کے دوران فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے ایک نیا اور کم خرچ طریقہ کار مرتب کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد کم سے کم وسائل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنا ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ سرکاری سطح پر دسترخوان بند ہوں گے، لیکن مخیر حضرات اور نجی تنظیموں کی جانب سے جاری ‘نگہبان دسترخوان’ یا افطاری کے انتظامات پر کوئی پابندی نہیں ہوگی بلکہ انہیں خوش آئند قرار دیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے اس اقدام کو مشرقِ وسطیٰ کے بحران سے پیدا ہونے والی ‘اکنامک ایمرجنسی’ کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ان پوائنٹس کی بندش سے حاصل ہونے والی رقم کو ضروری اشیاءِ خوردونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

حکومت کا ارادہ ہے کہ عام دسترخوانوں کے بجائے صرف ان لوگوں کو ہدف بنایا جائے جو سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *