بالائی خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

بالائی خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے (گلاف) کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹہ ( پی ڈی ایم اے) کی جانب سے 10 سے 12 مارچ کے دوران متوقع بارشوں اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اس سلسلے میں چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات اور اپر کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، ممکنہ خطرے سے دوچار آبادی کو پیشگی آگاہ کرنے اور محفوظ مقامات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *