ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ممالک اسرائیلی اور امریکی سفیروں کو اپنے ملک سے نکالیں گے، انہیں آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایرابی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے ممالک کو آج سے سٹریٹ آف ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی دی جائے گی۔ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے ایران کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کےبیانات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ایران کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں سلامتی یا تو سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے نہیں۔ اگر ایران پر حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیا جائے گا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر کمرشل جہازوں کے ساتھ امریکی نیوی بھی تعینات کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ پر اعتماد نہ ہونے سے ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ میں ثالثی کی سنجیدہ کوشش نہیں ہورہی: ملیحہ لودھی

