موسم پھر کروٹ لینے کو تیار، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

موسم پھر کروٹ لینے کو تیار، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 9 سے 12 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں 9 سے 12 مارچ کے دوران آندھی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، علاوہ ازیں، اسلام آباد اور پوٹھوہار کے بالائی علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے جو سرد موسم میں اضافہ کر سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 9 سے 11 مارچ کے دوران آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے،  خاص طور پر چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد ، بنوں ، بونیر، پشاور اور صوابی میں بارش کا امکان ہے، جو زرعی اور روزمرہ سرگرمیوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات کی بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 11 مارچ تک جزوی طور پر ابر آلود موسم اور چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے، استور، گلگت، اسکردو، دیامر، غذر، ہنزہ، نگر، مظفرآباد،  نیلم ، ہٹیاں بالا ، باغ، حویلی اور پونچھ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :تعلیمی اور سرکاری ادارے دوبارہ آن لائن ؟ عوام کیلئے اہم خبر آگئی

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی صورتحال پر نظر رکھیں اور شدید ہوا، بارش یا ژالہ باری کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *