عیدالفطر کب ہو گی؟ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے بڑی پیشگوئی کر دی

عیدالفطر کب ہو گی؟ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز  نے بڑی پیشگوئی کر دی

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے شوال یعنی عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس میں مختلف ممالک میں چاند نظر آنے کے امکانات اور عیدالفطر کی متوقع تاریخوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

مرکز فلکیات کے مطابق جن ممالک میں پہلا روزہ بدھ 18 فروری کو رکھا گیا تھا، وہاں شوال کے چاند کی رویت بدھ 18 مارچ کو کی جائے گی۔ اسی طرح جن ممالک میں پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو رکھا گیا تھا، وہاں چاند کی تلاش 19 مارچ کو کی جائے گی۔

فلکیاتی مرکز کے مطابق وہ ممالک جہاں بدھ 18 مارچ کو چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی، وہاں اس روز چاند کی رویت ناممکن ہو گی۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس دن چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا جبکہ اجتماعِ شمس سورج غروب ہونے کے بعد ہو گا۔ اس صورتحال کے باعث ان ممالک میں عیدالفطر 20 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی فضائی حملے میں جاں بحق دوسرے پاکستانی کی بھی شاخت ہو گئی

مرکز کا مزید کہنا ہے کہ جمعرات 19 مارچ کو بھی عالمِ اسلام کے وسیع علاقوں، خصوصاً مشرقی اور وسطی حصوں میں شوال کا چاند دیکھنا انتہائی مشکل ہو گا۔ اسی وجہ سے ان علاقوں میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *