سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، افغان طالبان کے زیر استعمال سوویت ساختہ ہیوی گرینیڈ لانچرز برآمد

سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، افغان طالبان کے زیر استعمال سوویت ساختہ ہیوی گرینیڈ لانچرز برآمد

بلوچستان: پاک افغان سرحد کے ژوب سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران افغان طالبان کے زیر استعمال بھاری ہتھیار برآمد کر لیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) کے خلاف جاری پنشمنٹ پلان کے تحت کارروائی کے بعد پورے علاقے کی اسکیننگ کی گئی، پاک سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی پوسٹ-2 اور پوسٹ-3 کو تباہ کیا۔ نگرانی کے دوران دیکھا گیا کہ طالبان جب پوسٹوں سے فرار ہوئے تو وہاں چھوڑے گئے ہتھیار موجود تھے۔

 ذرائع کے مطابق ان ہتھیاروں کی برآمدگی کے لئے ڈسکریٹ آپریشن (خفیہ کاروائی) کی گئی، جس کے دوران دونوں ہتھیار وں کو ٹی ٹی اے کی مذکورہ پوسٹس سے نکال کر قبضے میں لے لیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے دونوں ہتھیاروں میں سے ایک خراب حالت میں پایا گیا جبکہ دوسرا مکمل طور پر درست اور قابلِ استعمال ہے۔

برآمد کیے گئے ہتھیاروں کی شناخت HGL-9 73 ملی میٹر (ہیوی گرینیڈ لانچر) کے طور پر ہوئی ہے، جسے SPG-9 بھی کہا جاتا ہے اور یہ سوویت ساختہ ہتھیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرم سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی زبردست کارروائی، افغان طالبان گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *