تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے شہریوں کے اعزاز میں عوامی افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مکران اسکاوٹس کے زیر اہتمام تھرمامیٹر چوک تربت پر منعقد ہونے والی اس اجتماعی افطار میں مزدوروں، دکانداروں، تاجروں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا جس سے باہمی یگانگت اور ہم آہنگی کی خوبصورت فضا دیکھنے میں آئی۔
تقریب میں کمانڈنٹ مکران اسکاوٹس بھی شریک ہوئے اور انہوں نے شہریوں کے ساتھ افطار کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف افراد سے ملاقات کی اور رمضان المبارک کی برکتوں اور بھائی چارے کے فروغ پر گفتگو بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے بیرون ملک جانیوالی پروازوں سے متعلق اہم خبر، آج کتنی پروازیں اڑان بھریں گی؟

