لبنان سے میزائل حملہ ، اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ

لبنان سے میزائل حملہ ، اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ

لبنان سے میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ کردیا گیا جبکہ  2 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون سار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل اور امریکا مناسب سمجھیں گے،  جنگ کے خاتمے کا فیصلہ امریکا اور اسرائیل مل کر کریں گے، اسرائیل ایران سے لامحدود جنگ نہیں چاہتا۔

دریں اثنا ایران کی جانب سے کیے گئے تازہ میزائل حملوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کی تل ابیب میں واقع خاندانی رہائش گاہ کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس حملے نے نہ صرف اسرائیل کے دفاعی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد امریکی و اسرائیلی طیاروں کی ایران پر شدید بمباری

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے چند گھنٹوں میں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کریں گے۔

دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 10 روز کے دوران ایران جنگ میں 140 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *