خام تیل کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، قیمتیں مزید گر گئیں

خام تیل کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، قیمتیں مزید گر گئیں

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور بڑے اضافے کے بعد دوسرے روز بھی عالمی منڈی میں قیمتیں نیچے آنے لگیں۔ گزشتہ روز بھی خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ آج دوسرے روز بھی کمی کا رجحان برقرار ہے اور قیمتیں مزید کم ہوگئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے جلد خاتمے کے اشاروں کے بعد عالمی تیل منڈی میں قیمتوں پر دباؤ کم ہونا شروع ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 17 فیصد تک کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت کم ہو کر تقریباً 83 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل کی سطح تک آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے بیرون ملک جانیوالی پروازوں سے متعلق اہم خبر،کس شہر سے کتنی پروازیں اڑان بھریں گی؟

واضح رہے کہ اس سے قبل مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور جنگ کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور گزشتہ روز لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 119 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی میں مزید کمی آتی ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *