رجب بٹ طلاق کے معاملے پر کھل کر بول پڑے،بیٹے کے بارے کیا کہا؟

رجب بٹ طلاق کے معاملے پر کھل کر بول پڑے،بیٹے کے بارے کیا کہا؟

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو طلاق دینے کے معاملے پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس معاملے کو قانونی اور شرعی طریقۂ کار کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق معاملات پر مزید سوشل میڈیا پر گفتگو نہیں کریں گے اور اب تمام معاملات باقاعدہ قانونی طریقے سے طے کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ایمان فاطمہ کی جانب سے انسٹاگرام پر طلاق کے نوٹس سے متعلق شیئر کی گئی اسٹوری سے نہ کسی فریق کو فائدہ ہوا اور نہ ہی مسئلہ حل ہوا، بلکہ اس صورتحال میں سب سے زیادہ نقصان ان کے بچے کا ہوا ہے۔

رجب بٹ نے کہا کہ اگر ایمان فاطمہ اپنے والدین کے گھر کے بجائے اپنے گھر کو ترجیح دیتیں تو آج وہ اپنے گھر میں ہوتیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ طلاق کے نوٹس کو عوامی سطح پر شیئر کرنے کے بجائے نجی طور پر بات چیت کیوں نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کی فلٹر اور میک اپ کے بغیر ویڈیو وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایمان فاطمہ چاہتیں تو اس معاملے پر ان سے یا ان کے خاندان سے براہ راست رابطہ کیا جا سکتا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر بیان دینے سے صرف یہ تاثر پیدا ہوا کہ ایک فریق خود کو درست اور دوسرے کو غلط ثابت کرنا چاہتا ہے۔

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ شادی کے آغاز سے ہی انہیں اور ان کے خاندان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس معاملے میں ان کے بیٹے کا ذکر کرنا بھی غیر ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی رشتہ کامیاب نہ ہو سکے تو مذہب بھی جوڑے کو باعزت طریقے سے علیحدگی اختیار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

یوٹیوبر کے مطابق وہ شرعی طریقۂ کار کے تحت طلاق کا پہلا نوٹس بھیج چکے ہیں جبکہ دوسرا نوٹس مقررہ وقت پر بھیجا جائے گا اور تمام معاملات قانون کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *