بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں بدھ کے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 172 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا گیا،فیصلوں پر کڑی تنقید

