موٹر سائیکلوں کے لیے ایم ٹیگ کے بعد نئی چپ متعارف کرانے پر غور،تفصیلات سامنے آگئیں

موٹر سائیکلوں کے لیے ایم ٹیگ کے بعد نئی چپ متعارف کرانے پر غور،تفصیلات سامنے آگئیں

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ موٹر سائیکلوں کے لیے ایم ٹیگ کے حوالے سے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نئی چپ پر کام کر رہی ہے، جو تیار ہونے کے بعد شہریوں کو مفت جاری کی جائے گی۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ایف ڈبلیو او کا موٹر سائیکل ایم ٹیگ اترنے کے بعد ناکارہ ہو جاتا ہے، اس لیے یہ خدشہ نہیں رہتا کہ ایک موٹر سائیکل کا ایم ٹیگ دوسرے پر استعمال کیا جا سکے۔

عرفان نواز میمن نے کہا کہ اگر ایم ٹیگ چوری ہو جائے تو شہری ہیلپ لائن نمبر پر اطلاع دیں، ٹیگ چوری ہونے کی صورت میں نیا ایم ٹیگ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ٹیگ میں سیکیورٹی اور سیفٹی سے متعلق مختلف فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آن لائن ٹیکسیوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک 19 ہزار سے زائد ٹیکسیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔ ڈرائیورز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سواری کی شناخت درج کریں اور یہ بھی ریکارڈ کریں کہ مسافر کو کہاں سے اٹھایا گیا اور کہاں چھوڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر پاکستان کا سخت ردعمل، عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک میں بغیر لائسنس ٹیکسی نہیں چلائی جاتی، اسی طرح اسلام آباد میں بھی ٹیکسیوں کی رجسٹریشن سیکیورٹی میکانزم کے تحت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور تمام افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *