ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، اوگرا

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی قیمتیں ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے مقرر کی جاتی ہیں، اس لیے قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں اور دعوے غلط اور بے بنیاد ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام صرف اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر ہی ایل پی جی خریدیں۔ اگر کسی جگہ مقررہ قیمت سے زیادہ وصولی کی جائے تو فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ ادارہ ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین اور فراہمی کے نظام میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک موجود ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟علی پرویز ملک نے واضح کردیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *