آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیر صدارت چاغی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیر صدارت چاغی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیر صدارت چاغی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ضلعی انتظامیہ چاغی اور دیگر اداروں و محکموں کے اہم عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد ضلع چاغی میں عوام کی فلاح و بہبود، امن و امان کی صورتحال، پوست کی تلفی کے لیے جاری کاوشوں، صحت و تعلیم کی سہولیات، عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں اور جرگوں کی کارکردگی، افغان مہاجرین کے انخلا، بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور علاقائی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی باہمی ہم آہنگی اور تعاون کے پیش نظر کی گئی کاوشوں کو سراہا، جن میں افغان مہاجرین کے تیز رفتار اور باوقار انخلا، پوست کی تلفی کے اقدامات اور بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے جاری اقدامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر پاکستان کا سخت ردعمل، عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ

مزید برآں انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ضلع چاغی میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے اور ضلع کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام ادارے مل کر اپنا مؤثر اور کلیدی کردار ادا کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *