اگر ایران پر مزید حملے کیے گئے تو مائیکروسافٹ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، پاسدارانِ انقلاب

اگر ایران پر مزید حملے کیے گئے تو مائیکروسافٹ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، پاسدارانِ انقلاب

ایران نے حالیہ حملوں کے جواب میں سخت ردعمل دیتے ہوئے گوگل اور مائیکرو سافٹ سمیت امریکی اور اسرائیلی معروف کمپنیوں اور بینکوں کو ممکنہ ہدف قرار دے دیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی اور اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے دفاتر اور بنیادی ڈھانچے کو بھی ممکنہ اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں میں گوگل، مائیکروسافٹ اور دیگر ادارے شامل ہیں جن کے کلاؤڈ اور ٹیکنالوجی نظام مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر مزید حملے کیے گئے تو ایسے معاشی مراکز اور بینکوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جو امریکی اور اسرائیلی اداروں سے وابستہ ہیں۔

بیان میں عوام کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بینکوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں رہنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ،اسرائیل کی ایران سے جنگ ، اب تک کن ممالک میں کتنے افراد جان سے گئے ؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *