صدر ٹرمپ کے دورہ چین کا باضابطہ اعلان: وائٹ ہاؤس نے تاریخوں کی تصدیق کر دی

صدر ٹرمپ کے دورہ چین کا باضابطہ اعلان: وائٹ ہاؤس نے تاریخوں کی تصدیق کر دی

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ دورہ چین کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صدر 31 مارچ سے 2 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے۔ تاہم، سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صدر ٹرمپ کی مصروفیات اور نقل و حرکت کو صرف بیجنگ تک محدود رکھا جائے گا۔

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس دورے کے حوالے سے تاحال کئی سوالات جواب طلب ہیں، کیونکہ چین کو ابھی تک صدر ٹرمپ کے اصل مطالبات اور ارادوں کا علم نہیں ہو سکا۔

رپورٹ میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا گیا ہے کہ صدر نے اب تک اس اہم دورے کے لیے کسی امریکی کاروباری شخصیت یا سرمایہ کار کو مدعو نہیں کیا، جبکہ امریکی تاجر برادری چین میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کی خواہشمند ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس تنقید پر واضح کیا ہے کہ کاروباری شخصیات کو دعوت نامے ضرورت پڑنے پر ہی بھیجے جائیں گے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی چینی صدر سے آخری ملاقات گزشتہ برس اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ہوئی تھی، اور اب اس دورے کو عالمی سیاست اور تجارتی تعلقات کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کا جنگ کے خاتمے کا اشارہ، “ایران میں اب نشانہ بنانے کے لیے کوئی ہدف باقی نہیں بچا”

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *