افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی سرپرست،عالمی استحکام کیلئے خطرہ، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی سرپرست،عالمی استحکام کیلئے خطرہ، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

 دہشتگردوں کی پشت پناہی، شہری آزادیوں پر پابندیاں اور خواتین کے حقوق کی پامالی افغان طالبان رجیم کی پہچان بن گئیں، اقوام متحدہ نے افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندانہ پالیسیاں، دہشتگردوں کی حمایت اور خواتین کے حقوق کی پامالی پر انتباہ جاری کر دیا۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) کی نائب نمائندہ جورجٹ گگنون نے سیکورٹی کونسل کو بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اور انسانی حقوق کی صورتحال بدستور عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کوافغانستان میں پنپتی دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ اور موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

جورجٹ گگنون کے مطابق خطے کے ممالک کو افغانستان سے سرگرم فتنہ الخوارج سمیت دیگردہشتگرد تنظیموں کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہیں،  افغانستان سے ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ عالمی برادری کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ـافغانستان کیلئے امریکہ کا سفری انتباہ، انتہاپسند پالیسیوں کے باعث طالبان رجیم عالمی تنہائی کا شکار

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کی سفارتی تنہائی خطے میں عدم استحکام، دہشت گردی اور منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سبب بن سکتی ہے، افغان طالبان رجیم کے نظریاتی و صنفی امتیاز پر مبنی قوانین نے افغان عوام، بالخصوص خواتین کامسقبل داؤ پر لگا دیا ہے، افغان طالبان کے نام نہاد فوجداری قوانین نے افغان عوام سے یکساں مواقع کی فراہمی سمیت تمام انسانی حقوق چھین لیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے افغانستان کو ناجائز حراست کی سرپرستی کرنیوالی ریاست قرار دیدیا

افغان طالبان رجیم کی انتہا پسند سوچ اور ناکام پالیسیوں نے افغانستان کو ایک ناکام ریاست میں تبدیل کر دیا ہے۔ افغانستان کا دار و مدار وار ایکونومی اور نارکو ٹیررازم پر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *