عوام کیلئے خوشخبری،ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل کارڈ کے برابر قرار،نادرا نے اہم اعلان کر دیا

عوام کیلئے خوشخبری،ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل کارڈ کے برابر قرار،نادرا نے اہم اعلان کر دیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کو فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی قانونی حیثیت حاصل ہے اور اسے بطور درست شناختی دستاویز قبول کیا جانا چاہیے۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض سرکاری دفاتر اور ادارے شہریوں سے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے بجائے فزیکل کارڈ یا اس کی فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں، جو مروجہ قانونی اور ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے۔ ترجمان کے مطابق نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دیے گئے ہیں جن کے مطابق ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست اور قابل قبول ثبوت قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے اجرا کا مقصد شہریوں کیلئے آسانی پیدا کرنا اور شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔ اس اقدام سے شہریوں کو سہولت ملے گی اور سرکاری و نجی اداروں میں کاغذی کارروائی میں بھی کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول وڈیزل آج مہنگا ہوگا یا سستا ، وزیر اعظم منظوری دیں گے

نادرا نے تمام سرکاری محکموں، عوامی و مالیاتی اداروں اور ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور شہریوں سے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کو بطور شناخت قبول کریں۔

ترجمان کے مطابق اگر کسی شہری کو اس حوالے سے مسائل کا سامنا ہو یا کسی ادارے کی جانب سے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نہ کیا جائے تو شہری نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، جس پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *