برطانیہ کے بعد بیلجیم کی سیاست میں بھی پاکستانی نوجوان متحرک ہوگئے، 22سالہ پاکستانی نوجوان چوہدری محمد علی لوسر برسلز پارلیمنٹ کا حصہ بننے کے قریب پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان برطانیہ کے بعد بیلجیم کی سیاست میں بھی متحرک ہیں اور قومی امکان ہے کہ 22سالہ پاکستانی نژاد نوجوان محمد علی لوسر انتخابات جیت کر برسلز پالیمنٹ کا حصہ بن جائیں گےاور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ چوہدری محمد علی لوسر برسلز میں پیدا ہوئے اور وہ وہاں کی 2 مقامی زبانوں پر مکمل عبور رکھتے ہیں۔ 9جون کو ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے والوں میں چوہدری محمد علی لوسر سب سے کم عمر نوجوان ہیں ۔اسی طرح انہیں برسلز پارلیمنٹ میں داخل ہونے کیلئے ووٹ بھی کم چاہئیں۔
گزشتہ روز چوہدری محمد علی لوسر کی انتخابی مہم کی پہلی میٹنگ کا برسلز کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میںانعقاد ہواجسے راجہ حسن ، راجہ جاوید اور راجہ طاہر آف ٹھوٹھارائے بہادر نے آرگنائز کیا۔اس میٹنگ میں بیلجیم میں مقیم پاکستانی بزنس مین ، سیاسی و سماجی رہنمائوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کی کمیونٹیز بھی چوہدری محمد علی لوسر کی حمایت کر رہی ہیں۔9جون کو ہونیوالے انتخابات میں محمد علی لوسر کا لکی نمبر 5 ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں منتخب ہوکر انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھا ئوـںگاخصوصاََ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی دادرسی کیلئے کام کروں گا ۔جبکہ اپنے لوگوں کی ہر ممکن مدد اور تعاون کیلئے بھی ہر موقع پر موجود رہوں گا۔