حکومت نے عید الفطر کےلئے چھٹیوں کا اعلان کردیا

حکومت نے عید الفطر کےلئے چھٹیوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چار چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کو سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

یاد رہے کہ رواں سال رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور یکم شوال یعنی عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہو سکتی ہے، تاہم عید کے چاند کے حوالے سے باقاعدہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق عید کے چاند کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 19 مارچ کو چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی، جبکہ ٹیلی اسکوپ کے ذریعے چاند عموماً 14 گھنٹے سے زیادہ عمر ہونے پر دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روزے کتنے ہوں گے؟ عید کا چاند کب نظر آگے گا؟ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے نئی پیشگوئی کردی

انجم نذیر کے مطابق 12 گھنٹے کی عمر والا چاند سائنسی لحاظ سے نظر آنا ناممکن ہے، اسے ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا بھی مشکل ہوتا ہے جبکہ عام آنکھ سے اس کا نظر آنا ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ہے اور یکم شوال یعنی عیدالفطر 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے، تاہم اس کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *