اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری

اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری

اکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم  جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 16 مارچ کو مخصوص وقت کے لیے پروازوں کی آمد و رفت معطل رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کو 16 مارچ کے روز عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹم کے مطابق 16 مارچ کو صبح 8 بج کر 30 منٹ سے صبح 10 بج کر 30 منٹ تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگا۔

اس عرصے کے دوران فضا میں موجود پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا ہوگا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے طیاروں کے کپتانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس صورتحال کے پیش نظر اضافی فیول لازمی رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا کر سرخ لکیر پار کر دی، صدر آصف علی زرداری کا سخت ردعمل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *