پاکستانی حملوں کا خوف، افغان طالبان نے اپنے ہیلی کاپٹر چھپا دیے

پاکستانی حملوں کا خوف، افغان طالبان نے اپنے ہیلی کاپٹر چھپا دیے

ممکنہ پاکستانی فضائی حملوں کے خدشے کے باعث افغان طالبان ہیلی کاپٹر کے ذریعے افغانستان کے صوبے غور بھاگنے کے بعد اپنے ہیلی کاپٹر چھپا دیئے ہیں تاکہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی فضائی حملوں سے اپنی ہیلی کاپٹروں کا محفوظ رکھا جاسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ غور میں کم از کم چار ذرائع نے بتایا ہے کہ طالبان کے کئی حکام ہفتہ کی صبح 14 مارچ کو چار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے صوبے میں پناہ لینے کے لئے پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ نقل و حرکت ممکنہ پاکستانی فضائی حملوں کے خدشے کے پیش نظر کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے خدشات کے باعث طالبان کے کئی حکام ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بامیان اور دایکندی صوبوں کی جانب منتقل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں غذائی بحران کا خطرہ، صرف ڈیڑھ ماہ کی خوراک باقی،افغان چیمبر نے خبردار کر دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *