190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت، بشریٰ بی بی شدید برہم نظر آئیں

190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت، بشریٰ بی بی شدید برہم نظر آئیں

190ملین پائونڈ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت کے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ طویل مشاورت کے بعد عدم اعتماد کی واپس لینے سے عدالت کو آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 190ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی غصے میں کمرہ عدالت میں داخل ہوئیںاور عمران خان کے پاس جانے کی بجائے الگ بیٹھی رہیں۔بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں عمران خان کی بہنوں سے بھی نہیں ملیں۔تھوڑی دیر بعدغصے میں روسٹرم پر آئیں اور جج پر عدم اعتماد کا اظہا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کیسز کے ججز پر بھی اعتماد نہیں تھا ، اس عدالت پر بھی عدم اعتماد کر رہی ہوں۔ انہوں نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 15مئی کو اڈیالہ جیل میں سماعت تھی لیکن کسی نے نہیں بتایا۔عدالت نے کہا کہ 15مئی کی سماعت تو ملتوی ہوگئی تھی۔ جس پر بشریٰ بی بی نے کہاکہ میں اس کیس میں قیدی نہیں ہوں، ناانصافی کی وجہ سے جیل میں ہوں۔

 

مزید پڑھیں: عمران خان کا مستقبل خطرے سے دوچارہے، منطور وسان

 

اس دوران بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ سے اٹھ کر بشریٰ بی بی کیساتھ روسٹرم پر کھڑے ہو گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو فیملی کارنر میں چلنے کو کہا۔ بشریٰ عمران خان کی بہنوں کیساتھ بیٹھ گئیں اور بیٹیوں سے نہیں ملیں۔ بعد میں بشریٰ بی بی علیحدہ کمرے کے انتظام پر اپنی بیٹیوں سے علیحدگی میں ملیں۔ بانی پی ٹی آئی سماعت کے ابتدا سے آخر تک پریشان نظر آئے۔ بانی پی ٹی آئی کبھی وکلا، کبھی روسٹرم، کبھی بشریٰ بی بی، کبھی بہنوں کے پاس جاتے رہے۔ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی پانچ سے چھ مرتبہ سرگرشیوں میں باتیں کرتے رہے۔ وکلا اور بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے بشریٰ بی بی کو قائل کرنے کیلئے تین مرتبہ وقت مانگا۔ عدالت نے وکلا اور بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت میں تین بار وقفہ کیا۔ طویل مشاورت کے بعد وکلا اور بانی پی ٹی آئی نے عدم اعتماد واپس لینے سے عدالت کو آگاہ کیا۔ وکلا نے سماعت 15دن بعد کرنے اور گزشتہ روز عدالتی نوٹسز پر عدالت میں درخواست جمع کرائی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *