صدر مملکت سے محسن نقوی، خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت سے محسن نقوی، خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

سلام آباد میں صدر مملکت آصف زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال، امن و امان اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جہاں موجودہ سلامتی کی صورتحال اور ملکی استحکام سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور سیاسی قوتوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

ملاقات میں خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں قومی سطح پر اتحاد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دشمن کو مضبوط جواب ملے گا۔صدر زرداری کا دوٹوک اعلان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر داخلی سلامتی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے،

انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون کے ذریعے امن و استحکام کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہےملاقات کے دوران قومی یکجہتی اور سیاسی ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کا تسلسل ملک کے استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے اور تمام سیاسی قوتوں کو اس مقصد کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیےاس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بدلتے ہوئے علاقائی حالات کے تناظر میں پاکستان کو داخلی طور پر مزید مضبوط اور متحد ہونا ہوگا تاکہ کسی بھی ممکنہ چیلنج کا مقابلہ مؤثر انداز میں کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *