باجوڑ: افغانستان سےمارٹر گولے حملے میں 4 سگے بھائی شہید، مقامی سکیورٹی کمانڈر کی متاثرہ خاندان سے ملاقات، لواحقین سے تعزیت

باجوڑ: افغانستان سےمارٹر گولے حملے میں 4 سگے بھائی شہید، مقامی سکیورٹی کمانڈر کی متاثرہ خاندان سے ملاقات، لواحقین سے تعزیت

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں افغانستان کی جانب سے داغے گئے ایک مارٹر گولے نے ایک ہنستے بستے گھر کو ماتم کدے میں بدل دیا ہے۔ اس المناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 4 سگے بھائی شہید ہو گئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔ اس بزدلانہ کارروائی نے علاقے میں شدید غم و غصہ پھیلا دیا ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں افغانستان کی جانب سے داغے گئے ایک مارٹر گولے نے ایک ہنستے بستے گھر کو ماتم کدے میں بدل دیا جہاں ایک ہی خاندان کے 4 سگے بھائی شہید ہو گئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔ اس بزدلانہ کارروائی نے علاقے میں شدید غم و غصہ پھیلا دیا ہے ۔

حملے کے فورہ بعد مقامی سکیورٹی فورسز کے کمانڈر متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر مقامی عمائدین اور علاقے کے افراد بھی موجود تھے جبکہ سکیورٹی اہلکار بھی موقع پر موجود رہے۔

مقامی کمانڈر نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان سے تعزیت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولا باجوڑ میں ایک رہائشی گھر پر آ گرا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

وفاقی حکومتِ پاکستان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تاہم، مقامی سطح پر اور باجوڑ پریس کلب کی جانب سے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے رویے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس قدر بڑے سانحے کے باوجود اب تک صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ تعزیتی بیان یا ہمدردی کا پیغام سامنے نہیں آیا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے سرحد پار سے ہونے والی اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا ہے۔ باجوڑ پریس کلب اور مقامی شہریوں نے صوبائی حکومت کی خاموشی کو قابلِ تشویش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے۔

باجوڑ پریس کلب اور متاثرہ خاندان کے ہمدردوں نے دوٹوک الفاظ میں افواجِ پاکستان پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ: “ہم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ سرحدوں کی محافظ افواج ان بے گناہ بھائیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گی اور دشمن کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ وہ دوبارہ کسی پاکستانی شہری کو نشانہ بنانے کی جرات نہ کر سکے۔”

مزید پڑھیں: ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کا بے نقاب ہوتا گٹھ جوڑ، سینیٹر افنان اللہ نے حقیقت عیاں کردی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *