پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچز کے ٹکٹ کل بروز منگل 17 مارچ سے دستیاب ہوں گے۔

پی ایس ایل 11 کے میچز کے لیے پہلے مرحلے میں ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی، جبکہ شائقین کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کوریئر کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔

پی سی بی کے مطابق فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے کوریئر کمپنی کے دفاتر پر دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ کی قیمت 250 روپے سے شروع ہوگی، جبکہ فیصل آباد میں جنرل ٹکٹ 300 روپے اور ملتان و راولپنڈی میں 400 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شائقین ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خرید سکیں گے، جبکہ پشاور کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد کے میچ کے لیے فیملی انکلوژر مختص کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکست، اصل سرجری کہاں ہونی چاہیے؟ شاہد آفریدی بول پڑے

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پشاور میں وی آئی پی فیملی زون کا ٹکٹ 2 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین اسٹیڈیم آ کر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *