کفایت شعاری مہم: کن کی تنخواہوں میں کتنی کٹوتی ہوگی؟ تفصیلات جانیئے

کفایت شعاری مہم: کن کی تنخواہوں میں کتنی کٹوتی ہوگی؟ تفصیلات جانیئے

کابینہ ڈویژن نے ملک میں جاری معاشی صورتحال کے پیشِ نظر کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے حوالے سے ایک جامع نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت سرکاری افسران کی تنخواہوں میں بھاری کٹوتیوں سمیت کئی سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تٖصیلات کے مطابق، سرکاری اداروں اور ریگولیٹری اتھارٹیز کی اعلیٰ انتظامیہ کی تنخواہوں میں دو ماہ کے لیے سلیب وار کٹوتی کی جائے گی، جس میں 3 سے 10 لاکھ روپے تنخواہ پر 5 فیصد سے لے کر 30 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لینے والوں پر 30 فیصد تک کٹوتی لاگو ہوگی۔

مزید برآں، سرکاری و نجی کمپنیوں کے بورڈز میں شامل حکومتی ارکان کی فیس میں 100 فیصد کٹوتی کی جائے گی اور یہ تمام رقم ’’وزیر اعظم آسٹیریٹی فنڈ 2026‘‘ میں جمع کرائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے تحت دو ماہ کے لیے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب بین الاقوامی تقریبات میں صرف متعلقہ سفیر ہی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ 23 مارچ کے موقع پر مہنگے استقبالیوں کے بجائے صرف سادہ پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں، جبکہ غیر ملکی مشنز کے بجٹ میں 20 فیصد کمی اور افسران کی دو روزہ تنخواہ کی کٹوتی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ایندھن کی بچت کے لیے سیکیورٹی اداروں کو آپریشنل ایندھن میں 50 فیصد کمی اور 60 فیصد گاڑیاں کھڑی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ آڈٹ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کرے گا اور رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

ان اقدامات میں ایف بی آر، کسٹمز اور آئی رین آپریشنز کو “ورک فرام ہوم” اور گاڑیوں کی پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے چار روزہ ورک ویک کی پابندی سے آزاد ہوں گے۔ سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی ان تمام بچت شدہ فنڈز کی منتقلی کی نگرانی کرے گی، اور تمام وفاقی و صوبائی اداروں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اپنی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ آئی ٹی پورٹل پر جمع کرائیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے کل چھٹی کا اعلان کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *