حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، نشوونما اور تعلیمی وظائف کی رقم میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق بینظیر کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کے لیے سہ ماہی مالی امداد میں اضافہ کیا گیا ہے، جو 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت فی بچہ وظیفہ میں 500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ بینظیر تعلیمی وظائف میں بھی فی طالب علم 500 روپے بڑھا دیے گئے ہیں۔
بی آئی ایس پی کے مطابق یہ اقدامات معاشی طور پر کمزور خاندانوں کی مدد فراہم کرنے اور بچوں کی تعلیم و صحت کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہیں۔