کفایت شعاری اقدامات کے پیش نظر یومِ پاکستان سادگی سے منانے کا فیصلہ، 23 مارچ کی پریڈ منسوخ

کفایت شعاری اقدامات کے پیش نظر  یومِ پاکستان سادگی سے منانے کا فیصلہ، 23 مارچ کی پریڈ منسوخ

حکومت نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر پریڈ اور دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس دن کو سادہ طریقے سے منایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی تیل بحران اور حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 23 مارچ 2026ء کو یومِ پاکستان کی پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔ تاہم اس دن کو وقار اور احترام کے ساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ذریعے منایا جائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ قوم کی یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی، استقامت اور غیر متزلزل عزم برقرار رہے، جبکہ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی پر بھی عمل درآمد جاری رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری مہم: کن کی تنخواہوں میں کتنی کٹوتی ہوگی؟ تفصیلات جانیئے

تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس موقع کو سادگی اور پُروقار طریقے سے منائیں، تاکہ محدود تقریبات کے باوجود اس دن کی اہمیت اور اس کا حقیقی پیغام برقرار رکھا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *