انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 19پیسے سستا ہوگیا۔ ڈالر کی قدر 278روپے 21پیسے پر آگئی۔

گزشتہ روز امریکی ڈالر278روپے 40پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 4پیسے کم ہوئی۔ جس کے بعد ڈالر279روپے50پیسے پر بند ہوا۔

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کی صورتحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن مثبت رہا۔ اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 411 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ 75342 پر بند ہوا ہے۔100 انڈیکس نے کاروباری دن میں ریکارڈ 75401 کی نئی چوٹی بھی بنائی۔ انڈیکس آج 453 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 49کروڑ 66 لاکھ شیئر ز کے سودے17 ارب63 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 48 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 133 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپریل 2024 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 49 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 10 مہینوں میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ ڈالر ہے جبکہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 10 مہینوں کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.92 ارب ڈالر تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 مہینوں میں برآمدات 10 فیصد بڑھی ہیں جبکہ درآمدات 5 فیصد کم ہوئی ہیں۔ 10 مہینوں میں تجارت خدمات اور آمدن خسارہ 27 ارب سےکم ہوکر تقریباً 25 ارب ڈالر ہوا ہے۔ رپورٹ میں اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 60 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں ملکی نجی شعبے میں 37 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، ملکی نجی شعبے میں براہ راست 35.88 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں اپریل میں 1.63کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں سرکاری شعبے سے 97.99 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی، 10مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری93 فیصد اضافے سے 65.93 کروڑ ڈالر رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نجی شعبے میں 10 مہینوں میں 1 ارب 53 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، 10 مہینوں میں براہ راست سرمایہ کاری 8 فیصد بڑھ کر 1.45ارب ڈالر رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق 10 مہینوں میں اسٹاک مارکیٹ میں 8.12 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *