ایران سے ممکنہ انخلا کی تیاری، صدر ٹرمپ کا فوجی مشن ختم کرنے سے متعلق بڑا اعلان

ایران سے ممکنہ انخلا کی تیاری، صدر ٹرمپ کا فوجی مشن ختم کرنے سے متعلق بڑا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری حالیہ فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور امریکی افواج کی واپسی کے حوالے سے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگرچہ امریکی افواج فوری طور پر واپس نہیں آ رہیں، لیکن مستقبل قریب میں ایران سے انخلا یقینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائیوں نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو اس حد تک متاثر کیا ہے کہ اگر امریکا آج بھی وہاں سے نکل جائے تو تہران کو اپنا دفاعی نظام دوبارہ بحال کرنے میں کم از کم 10 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی مشن کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد وہاں سے نکل جائیں گے، تاہم انہوں نے اپنے اتحادیوں، خاص طور پر نیٹو ممالک کے سرد رویے پر شدید شکوہ بھی کیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ اس اہم آپریشن کے دوران نیٹو کی جانب سے تقریباً کوئی تعاون نہیں ملا، جبکہ برطانیہ کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کی پیشکش بھی تب سامنے آئی جب خطرہ ٹل چکا ہے۔

اس مثبت اشارے کے بعد عالمی منڈیوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام کی امید پیدا ہوئی ہے، کیونکہ سرمایہ کاروں نے صدر ٹرمپ کے “جلد واپسی” کے بیان کو کشیدگی میں کمی کے طور پر لیا ہے۔

عالمی قوتیں اب اس بیان کو جنگ بندی کی جانب ایک قدم قرار دے رہی ہیں، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا ابھی ایران چھوڑ دے تب بھی ایران کو اپنی فوجی صلاحیتیں بحال کرنے میں تقریباً 10 سال لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات،پاکستان کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا

انھوں نے مزید کہا کہ لیکن ہم ابھی ایران نکلنے کے لیے تیار نہیں ہیں لیکن بہت جلد ہم وہاں سے نکل جائیں گے۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کو کئی ممالک کی حمایت حاصل ہے، تاہم نیٹو ممالک کی جانب سے تقریباً کوئی تعاون نہیں ملا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *