حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر صوبہ بھر میں تین روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے،نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ 19، 20 اور 21 مارچ 2026 کو پنجاب بھر میں سرکاری چھٹیاں ہوں گی
نوٹیفکیشن کی نقول مختلف اعلیٰ حکام اور اداروں کو ارسال کی گئی ہیں جن میں گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے چیئرمین، بورڈ آف ریونیو کے سینئر رکن، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، تمام انتظامی سیکرٹریز، محکموں کے سربراہان، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب پبلک سروس کمیشن، لاہور ہائی کورٹ، پنجاب سروس ٹربیونل اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران عوام نظم و ضبط اور صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس خوشی کے موقع کو پُرامن اور خوشگوار انداز میں منائیں۔