عید الفطر کے بعد سرکاری دفاتر کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

عید الفطر کے بعد سرکاری دفاتر کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقاتِ کار کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق عیدالفطر کی تعطیلات کے فوری بعد ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ روزہ ہفتہ رکھنے والے سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ان دفاتر میں دوپہر 1 بجے سے 1:30 بجے تک لنچ اور نماز کا وقفہ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح وہ سرکاری دفاتر جہاں ہفتے میں چھ دن کام ہوتا ہے، ان کے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ ان دفاتر میں بھی نماز اور لنچ کے لیے ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک وقفہ دیا جائے گا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور ان کے ماتحت اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے بعد ان نئے اوقاتِ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کاکفایت شعاری کے مزید اقدامات نافذ کرنے کا حکم، سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران کی تنخواہوں میں دو ماہ کی کٹوتی کا اعلان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *