شاہین شاہ آفریدی کے گھر رمضان کی رونقیں ،افطار ڈنر میں کھلاڑیوں کا اجتماع

شاہین شاہ آفریدی کے گھر رمضان کی رونقیں ،افطار ڈنر میں کھلاڑیوں کا اجتماع

اسلام آباد میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا، تمام مقامی کھلاڑی اور مینجمنٹ کے اراکین شریک ہوئے۔

اس موقع پر زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا بھی موجود تھے اور انہوں نے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے ساتھ افطار ڈنر میں حصہ لیا۔ افطار ڈنر کے دوران نہ صرف ٹیم کی موجودہ کارکردگی اور آئندہ میچز پر گفتگو ہوئی بلکہ ملکی و عالمی حالات پر بھی کھلاڑیوں اور مہمانوں کے درمیان گرمجوشی کے ساتھ تبادلہ خیال جاری رہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں لاہور قلندرز نے تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ لگایا تھا۔ تاہم، کیمپ کا تیسرا روز موسمی حالات کی نذر ہو گیا اور بارش کی وجہ سے ٹریننگ متاثر ہوئی۔ لاہور قلندرز کے سکواڈ کے تمام اراکین 23 مارچ کو لاہور میں دوبارہ اکٹھے ہوں گے تاکہ آئندہ میچز کی تیاری مکمل طور پر جاری رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں اشیاءضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،انتظامیہ کیا کرنے جارہی ؟

افطار ڈنر نہ صرف کھلاڑیوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ ٹیم کی مجموعی حکمت عملی اور یکجہتی کو بھی فروغ دیتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *