معروف عالم دین مفتی محمد فیضان صاحب نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر سے علمائے کرام کے وفد کی ملاقات بارے گفتگو کرتے کہا ہے کہ یہ ملاقات امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے تھی ۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مفتی فیضان نے علمائے کرام کے وفد کی ملاقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ یہ ملاقات امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے تھی۔
مفتی محمد فیضان نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو مثبت اور تعمیری سمجھتے ہیں اور جن لوگوں نے اس ملاقات کے بارے میں منفی پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کی وہ اپنی غلاظت اُگل رہے ہیں اور ان کی مذمت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات امت مسلمہ کے اتحاد اور مفاہمت کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے اور علماء اور فوجی قیادت کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
🚨🚨مفتی محمد فیضان صاحب نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر سے علمائے کرام کے وفد کی ملاقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا۔۔
یہ ملاقات امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے تھی، ہم فیلڈ مارشل صاحب پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، اور جنہوں نے شر پھیلانے کی کوشش کی، وہ اپنی غلاظت اُگل رہے ہیں اور… pic.twitter.com/OOR4pLBmff— Azaad Urdu (@azaad_urdu) March 22, 2026

