آج عید کا چاند نظر آنے کا کتنا امکان ہے؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

آج عید کا چاند نظر آنے کا کتنا امکان ہے؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ پیشگوئی کے مطابق آج19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں، جس کے باعث عیدالفطر کے حوالے سے نئی صورت حال سامنے آ گئی ہے۔

 ماہرین کے مطابق چاند کی پیدائش اور اس کا افق پر قیام کا دورانیہ اس قدر کم ہے کہ اسے آنکھ سے دیکھنا انتہائی مشکل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر اور اس کی پوزیشن ایسے عوامل ہیں جو رویت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، اور اس مرتبہ یہ دونوں عناصر موافق نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند نظر آنے کی امید صفر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عید کے چاند کا معاملہ: عدالت نے وزارتِ مذہبی امور سے رپورٹ طلب کر لی

اس پیشگوئی کی روشنی میں عیدالفطر 20 مارچ کو ہونے کی قوی توقع کی جا رہی ہے عوام کی بڑی تعداد اب اسی دن عید منانے کی تیاریوں میں مصروف دکھائی دے رہی ہے، جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *