لیونل میسی نے فٹ بال کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی

لیونل میسی نے فٹ بال کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر لیونل میسی نے کھیل کی تاریخ میں ایک اور سنہری باب کا اضافہ کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا 900 واں گول مکمل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی رونالڈو کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے وہ دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ تاریخی لمحہ انٹر میامی اور نیش ویل ایس سی کے درمیان کونکاکاف چیمپیئنز کپ کے میچ میں سامنے آیا، جہاں میسی نے اپنے مخصوص بائیں پاؤں کے شاندار شاٹ سے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

38 سالہ میسی نے یہ کارنامہ اپنے کلب اور قومی ٹیم کے لیے مجموعی طور پر 1,142 میچز میں انجام دیا ہے، جو کہ رونالڈو کے 1,236 میچز کے مقابلے میں تقریباً 100 میچز کم ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق میسی کے سب سے زیادہ 672 گولز بارسلونا کے ساتھ وابستگی کے دوران ہوئے، جبکہ انہوں نے ارجنٹائن کے لیے 115، انٹر میامی کے لیے 81 اور پیرس سینٹ جرمین کے لیے 32 گول کیے۔

ان کے 900 گولز میں سے 175 گول ناک آؤٹ میچز میں آئے، جن میں 35 فائنلز بھی شامل ہیں۔ انٹر میامی کے مینیجر جاویر ماشیرانو نے میسی کے اس ریکارڈ کو “دیوانہ وار” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جنہوں نے ان گولز کو اتنے قریب سے دیکھا۔

جہاں رونالڈو 965 گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں اور 1,000 گولز کے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں، وہیں میسی کی اس برق رفتار پیش قدمی نے فٹ بال کی دنیا میں ایک بار پھر یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی کون ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی20ورلڈکپ : سپرایٹ مرحلے میں آج پاکستان اپنا اہم میچ انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا

میسی کا یہ سفر 2005 میں 17 سال کی عمر میں شروع ہوا تھا اور آج 21 سال بعد وہ فٹ بال کی بلند ترین چوٹیوں پر فائز ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *