مجھ پر 15کلو ہیروئین ڈالی گئی، کیا کسی جج نے سوموٹو لیا، حنیف عباسی برس پڑے

مجھ پر 15کلو ہیروئین ڈالی گئی، کیا کسی جج نے سوموٹو لیا، حنیف عباسی برس پڑے

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی کا نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھ پر 15کلو ہیروئین ڈالی گئی کیا کوئی سو موٹو ہوا، کسی جج سے سوموٹو لیا؟

انہوں نے کہا یہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ہوا ہے؟ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ملک کے تین دفعہ کے وزیراعظم کو آپ نے نااہل کر دیا، پورا ملک آپ نے تباہی کی طرف دھکیل دیا۔ اب وہی ٹولہ اٹھ کر کسی کو اقتدار میں لانا چاہتا ہے تو یہ زیادتی ہوگی نا۔ ن لیگی رہنما نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتیں بھگتیں، جیلیں بھگتیں، ہمیں تو کسی نے نہیں کہا ’گُڈ ٹو سی یو‘۔ہمیں تو نہیں کہا گیا کہ عدالت اسے مرسیڈیز پر لے کر آئیں۔ ایک بندے کو ایک دن میں 42 ضمانتیں ملیں، یہاں 13-14ضمانتیں مل گئیں لیکن وہی عدلیہ جب میری ضمانت کا کیس دیکھتی تھی تو انکے سر میں درد شروع ہو جاتا تھا۔

 

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اپنے کئے کا خمیازہ بھگت رہا ہے ، عابد شیر علی

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *