بارش یا گرمی کی واپسی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

بارش یا گرمی کی واپسی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

آج ملک بھرمیں موسم کیسارہے گااورکہاں کہاں بادل برسیں گے یا گرمی کی واپسی کا امکان ہے ؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج موسم خشک رہنے کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جس سے درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے، اسی طرح مری اور گلیات میں بھی موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے جنوبی اور مغربی اضلاع میں موسم کا رخ بدل سکتا ہے جہاں ڈیرہ غازی خان، لیہ، بہاولپور، بھکر، میانوالی اور خوشاب میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بنوں، کرک، ڈی آئی خان اور چترال میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،  مزید برآں وزیرستان، کرم اور ہنگو میں کہیں کہیں بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، البتہ سکھر، دادو اور سانگھڑ میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے،  بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے، اسی طرح نوشکی، ژوب، قلات، مستونگ، سبی، لورالائی اور خضدار میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عیدالفطر، لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام

مجموعی طور پر ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی یہ بدلتی صورتحال عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دیتی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری طرف شہر قائد میں آج مطلع ابرآلود ہے اور موسم کا حال بتانے والوں نے گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *