ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں 7 جون سے 12 جون کے دوران شدید ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 11 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات اور سیالکوٹ میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح نارووال، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر میں بھی ہیٹ ویو کے اثرات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

الرٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع لیہ، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان، مظفرگڑھ اور راجن پور بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ 7 سے 12 جون کے دوران درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles