سعودی عرب خادمِ حرمین ہے، پاکستان محافظِ حرمین ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بیان مسلم دنیا میں وائرل

سعودی عرب خادمِ حرمین ہے، پاکستان محافظِ حرمین ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بیان مسلم دنیا میں وائرل

پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حالیہ بیان ” سعودی عرب خادمِ حرمین ہے جبکہ پاکستان محافظِ حرمین ہے”  صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ سعودی عرب ، ترکیہ سمیت وسیع مسلم ممالک میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ریاست پاکستان اورریاست طیبہ ان کا پہلے دن سے ایک تعلق ہے وہ 1400 سال پہلے جو ریاست بنی تھی کلمے کی بنیاد پر اور اس کے 1300 سال کے بعد ایک اور ریاست بنی وہ بھی کلمے کی بنیاد پر اور اللہ تعالی نے ان دونوں میں اتنی مماثلت رکھی کہ دنیائے اسلام میں اور کوئی ایسی ریاست کیوں نہیں بنی ؟ ، ان کے بننے کی وجہ ایک ، نام ایک ، مہینہ ایک رمضان اور اس میں ہجرت کا عنصر شامل رہا تو اتنی مماثلت کسی وجہ سے رکھی ہے کیونکہ اللہ نے ان کو خادم حرمین بنانا تھا اور ہمیں محافظ حرمین بنانا تھا ۔

اس بیان کو مسلم دنیا کی جانب سے خاصی توجہ حاصل ہوئی ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ الفاظ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ مذہبی، عسکری اور سفارتی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں ، سعودی عرب کو حرمین شریفین کی خدمت اور انتظام کا اعزاز حاصل ہے، جبکہ پاکستان کو ایک مضبوط اسلامی عسکری قوت کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو امت مسلمہ کے دفاع میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :86 ویں یوم پاکستان پر عسکری قیادت کا خصوصی پیغام ، قوم کو مبارکباد

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس بیان کو سراہتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور باہمی تعاون کی علامت قرار دیا ہے، ترکیہ اور عرب دنیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی فیلڈ مارشل کے اس بیان کو پسند کیا جارہا ہے جس میں صارفین نے پاکستان کے کردار کو مثبت انداز میں اجاگر کیا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جغرافیائی و سیاسی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اور مسلم ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، اس طرح کے بیانات نہ صرف عوامی سطح پر جذبات کو تقویت دیتے ہیں بلکہ سفارتی سطح پر بھی اہم پیغام رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ سے قریبی اور بااعتماد رہے ہیں، جن میں دفاعی تعاون، اقتصادی روابط اور مذہبی ہم آہنگی نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ بیان انہی مضبوط تعلقات کی ایک جھلک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو سوشل میڈیا کے ذریعے پوری مسلم دنیا میں گونج رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *