غیر ملکی سرمایہ کاری میں 172فیصداضافہ ریکارڈ

غیر ملکی سرمایہ کاری میں 172فیصداضافہ ریکارڈ

2023کے مقابلے میں رواں سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 172 فیصد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے35 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ایک مہینے میں آئے،اپریل 2023 میں 13کروڑ19 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی ،اپریل 2023کے مقابلے اپریل 2024میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 172 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ 2024کے مقابلے اپریل میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 39 فیصد کا اضافہ ہوا،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 51 ماہ کے بعد 35 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ایک ماہ میں آئے ۔

مزید پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

مرکزی بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اپریل 2023 کے 13.19کروڑ ڈالر کے مقابلے اپریل 2024میں 35.88کروڑ ڈالر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ،چین سے 17.70 کرور ڈالر سرمایہ کاری آئی، پاور سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری 19.40 کرور ڈالر رہی، رواں مالی سال کے 10 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 46 کروڑ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1.35 ارب ڈالر تھی، رواں مالی سال 10 مہینوں کے مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ کر 65.93 کروڑ ڈالر رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *